شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا،گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کا مستعفی ہونے کا اعلان

پشاور (نیوز ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی گورنر کا عہدہ چھوڑ دوں گا، شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے والے دن اپنا استعفی بجھوا دوں گا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی گورنر کا عہدہ چھوڑدوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے عہدے کے لیےکاغذات نامزدگی طلب کرلیے گئے۔ذرائِع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق نئے قائد ایوان کے عہدے کے لیےکاغذات نامزدگی آج دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی آفس میں جمع ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نئے وزیراعظم کا انتخاب کل (پیر)کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں