سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دفتر کے باہر دھماکے کی شدید مذمت ، قیمتی جانوں کے نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کرتےہوئے زخمی ہونے والوں سے بھی ہمدردی کیاجبکہ ان کی جلد صحت یابی کی دعاکی ،اس موقع پرسابق وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گرد پاکستانی قوم کو خوف زدہ کر سکتے ہیں اور نہ ہی ان کے عزم کو کمزور کرسکتے ہیں،دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پاکستان کے دشمنوں کا خاتمہ کریں گے، شہباز شریف نے جاں بحق افراد کی مغفرت او لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔
یہ بھی پڑھیے