ہری پور(نمائندہ خصوصی)معذور بچوں کی دیکھ بھال، پرورش اور تعلیم و تربیت پر کام کرنے والی معروف فلاحی تنظیم زبیدہ امان فاؤنڈیشن (ویلفیئر ٹرسٹ)نے اپنے خلاف اشتعال انگیز تقاریر پر ضلعی انتظامیہ سے تحفظ فراہم کئے جانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق زبیدہ امان فائونڈیشن کی جانب سے پولیس سٹیشن غازی میں جمع کروائی جانے والی درخواست میںفائونڈیشن انتظامیہ کاکہنا تھا کہ فائونڈیشن تقریباًپینتیس (35) سالوں سے علاقہ غازی کی بے لوث خدمت کر رہی ہے۔ جس میں سب سے بڑا مسئلہ معذور بچے اور بچیوں کا تھا ۔اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے زبیدہ امان فاؤنڈیشن (ویلفیئر ٹرسٹ) نے اپنے ذاتی فنڈ سے سترہ (17) بسیں اور تیرہ (13) گاڑیاں چلا رکھی ہے تاکہ علاقہ میں بچیوں کی تعلیم عام ہو اور غریب بچیاں بھی تعلیم حاصل کر سکے۔
مورخہ 11فروری کو احتشام افضل عرف شام خان ولد ڈاکٹر محمدعلی ساکن قاضی پور تحصیل غازی نے کھلابٹ ٹاؤن شپ حجرہ عدیل اقبال میں تقریر کی اور لوگوں کو زبیدہ امان فاؤنڈیشن کی بسیں جلانے پر آمادہ کرنے لگا۔ جو کہ ملک عدیل اقبال کی موجودگی اور ایماپر لوگوں میں اپنی دہشت پھیلانے اور لوگوں کو فسادات کرنے پر آمادہ کیا۔ جس سے علاقہ میں شدید خوف وحراس پایا جاتا ہے ۔ علاوں ازیں زبیدہ امان فاؤنڈیشن کے ملازمین اور بسوں کے ڈرائیور بھی خوف زدہ ہیں ۔اور اپنی تقریر میں کھلے عام کہا کہ ان گاڑیوں کو آگ لگائیں گے۔
تقریر کرنے کے بعد مزید دہشت پھیلانے اور لوگوں کو حراساں کرنے کی خاطر تقریر Face Book چینل Ghazi News One پر چلائی گئی تاکہ طلبات ڈر کے مارے زبیدہ امان فاؤنڈیشن کی بسوں میں سفر نہ کریں جو کہ الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے نیچے قابل دست اندازی جرم ہے تقریر کی Video اور سکرین شارٹ موبائل میں محفوظ ہیں اور اس کی کاپی USB میں درخواست کے ہمراہ لف ہے ۔سیکرٹی زبیدہ فائونڈیشن طاہر شاہ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ احتشام افضل عرف شام خان اور ملک عدیل اقبال کے خلاف FIRدرج کر کے کاروائی کی جائے۔