ن لیگ کا عمران خان، فواد چوہدری اور قاسم سوری کی گرفتاری کا مطالبہ

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے عمران خان، فواد چوہدری اور قاسم سوری کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے عمران خان، فواد چودھری اور قاسم سوری کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بارے میں جھوٹ بولا،کسی رعایت کی گنجائش نہیں ہے۔امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ بھی اپنا کردار ادا کریں گی۔انہوں نے خبردار کیا کہ ملک میں پی سی او اور قبضے والی حالت ہے،عمران خان کے احکامات کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں ہے۔

عمران خان کا جو بھی حکم مانے گا آرٹیکل 6 کا سامنا کرے گا۔پاکستان آئینی بحران میں گھر چکا ہے ،عمران خان نے اپنی کرسی بچانے کے لیے سول مارشل لا لگایا ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہار دیکھی تو وکٹیں اکھاڑ کر میدان سے بھاگ گئے۔ملک کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قاسم سوری عمران نیازی فواد چوہدری کو آئین شکنی پر گرفتار ہونا چاہیے۔ان کی فوری گرفتاری کے فوری احکامات جاری ہونے چاہیے۔آج بیرونی سازش کے طعنے وہ دے رہا ہے جس کا فارن فنڈنگ کا کیس سات سال سے چل رہا ہے، الیکشن کمیشن سزا سنانے میں کیوں تاخیر کر رہا ہے۔جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے مطالبہ کیا ہےکہ اگر ہم نے غداری کی ہے تو ثبوت لائے جائیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب اپنی ذات کی بات آتی ہے تو عمران خان ہر چیز کو قربان کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔جھوٹ بولنا اور الزام لگانا عمران خان کی صفت میں ہے۔ صدر عارف علوی کا خط مجھے ابھی تک باضابطہ طور پر نہیں ملا جب خط موصول ہوگا تو وکلا سے مشاورت کریں گے۔ مطالبہ ہے کہ ہم نے غداری کی تو ثبوت سامنے لائیں۔ ہم نے یہ جرم نہیں کیا تو پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔صدر مملکت اور وزیراعظم نے آئین کو توڑا ہے۔آئین کو توڑا گیا ہے اور اسے پامال کیا گیا ہے۔ آرٹیکل 5 کے تحت ڈپٹی سپیکر اور وزیر نے ہمیں غدار قرار دیا۔ ہماری ڈیمانڈ ہے جلد صاف اور شفاف الیکشن ہوں، معاملہ حل نہ ہوا تو ملک بنانا ریپبلک بن جائے گا۔

متعلقہ خبریں