شعیب اختر کو کس بالی ووڈ فلم میں کام کی پیش کش ہوئی تھی؟

لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ مجھے بالی ووڈ کی فلم ’’گینگسٹر‘‘ میں ہیرو کا کردار کرنے کی آفر ہوئی جسے میں نے ٹھکرا دی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران شعیب اختر کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کرنے سے انکار پر میری جگہ عمران ہاشمی نے کردار نبھایا۔ ایک سوال پر بولر نے کہا آج کل کے فاسٹ بالر میں پہلے جیسا جذبہ اور ولولہ نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وقت میں پیسرز لمبے بال رکھا کرتے تھے اور جتنی تیز ہوسکے بالنگ کی کوشش ہوتی تھی، اب حالت یہ ہے کہ بولرز باؤنسر بھی بہت کم مارتے ہیں۔راولپنڈی ایکسپریس نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کے گھٹنے کی سرجری ٹھیک ہوجائے اور وہ 3 ماہ محنت کریں تو آج بھی 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں