شارجہ (ممتاز نیوز) شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے 23 ویں میچ میں روی بھوپارا (15 رنز دیکر 4 وکٹیں)، جوشوا لٹل (17 رنز دیکر 3 وکٹ) اور ڈیوڈ ولی (16 رنز دیکر 2 وکٹ) نے شارجہ واریئرز کی تباہ کن بیٹنگ کو تباہ کن شکست سے دوچار کیا اور ابوظبی کو 7 وکٹوں سے فتح دلائی۔
واریئرز کے بلے باز ایک بار پھر اچھی کارکردگی نہ دیکھا سکے اور 17 اوورز میں 75 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ ان کا اسکور اس ایڈیشن کے 9 ویں میچ میں ایم آئی ایمریٹس کے خلاف اسی میدان پر بنائے گئے 74 رنز کے مجموعی اسکور سے ایک رن زیادہ تھا۔ اس طرح واریئرز نے ٹورنامنٹ کا دوسرا سب سے کم اسکور کیا۔
ہدف کے تعاقب میں ابوظبی کی ٹیم نے 10.1 اوورز میں فتح حاصل کی اوپنرز جو کلارک اور مائیکل پیپر نے 5.2 اوورز میں 54 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔ متحدہ عرب امارات کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد جواد اللہ نے نے دو کھلاڑی آوٹ کئے
سیم ہین (9 ناٹ آؤٹ ) اور لوری ایونز (3 ناٹ آؤٹ ) نے مطلوبہ ہدف حاصل کیا اس وقت میچ کی 59 گیندیں باقی تھیں۔ جواد اللہ نے 5 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ابوظبی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ لٹل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے