عمران خان نیت کا صاف ، سخت محنتی اور بلا کا ذہین ہے، اگر کسی میں یہ تینوں اکٹھے ہوجائیں تو اسے روکنا ناممکن ہوجاتا ہے ،رمیز راجہ

لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے عمران خان کی حمایت کرتا ماضی میں دیا گیا بیان دوبارہ شیئر کردیا۔ انہوں نے ثمینہ پیرزادہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان کو شکست نہیں دی جاسکتی ، وہ کامیاب ہوں گے ، عمران خان آپ کو ہزار میں سے ہزار دفعہ غلط ثابت کرے گا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کو لکھ کر دے سکتا ہوں کہ اس وقت آپ جتنے بھی سیاسی تجزیے کر لیں، مہنگائی ہے، چیخیں نکل گئیں فلاں ہو گیا، وہ (عمران خان) کامیاب ہو گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسے ہر حال میں جیتنا ہی ہے ، یہ آپ کو ہزار میں سے ہزار دفعہ غلط ثابت کرے گا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ مجھے خوف آتا ہے جو ان پر تنقید کرتے ہیں، عمران خان نیت کا صاف ، سخت محنتی اور بلا کا ذہین ہے اور اگر کسی میں یہ تینوں اکٹھے ہوجائیں تو اسے روکنا ناممکن ہوجاتا ہے۔اب سیاسی گرما گرمی میں عمران خان کی حمایت میں کہے گئے الفاظ رمیز راجہ نے دوبارہ شیئر کیے اور ساتھ لکھا کہ ’میں یہ دوبارہ کہنے کی ہمت کرسکتا ہوں۔‘

متعلقہ خبریں