عمران خان نےمجھ سے رابطہ ختم کر دیا، رمیز راجہ

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رابطہ منقطع کرنے کے بعد چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ جمعہ کو پریس بریفنگ میں رمیز راجہ نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے فوراً بعد ان سے رابطہ منقطع کر دیا۔ رمیز راجہ نے اپنے سابق کپتان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی نے مجھ سے رابطہ منقطع کر دیا، میں نے ان سے کافی عرصے سے بات نہیں کی ۔تاہم رمیز راجہ نے پی سی بی کے موجودہ سرپرست اعلیٰ کا احترام کیا اور پی سی بی کے دفتر سے ہٹائے جانے کی قیاس آرائیوں کے باوجود ان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم قیاس آرائیوں کے ارد گرد نہیں رہ سکتے۔ میرا ماننا ہے کہ سیاسی اختلافات کے علاوہ تسلسل کی ضرورت ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ’دیکھیں، ہمارے وزیر اعظم ہمارے سرپرست اعلیٰ ہیں، ہم نے ان سے وقت مانگا ہے اور اگر وہ ہم سے ملیں گے تو ہم انہیں اپنے کام کے بارے میں بتائیں گے۔میرے خیال میں یہاں انا کی کوئی ضرورت نہیں ہے، آخر میں، ہم سب کرکٹ کی ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئین میں ہر بار چیئرمین پی سی بی کو ہٹانے کے بارے میں کچھ ہے تو اسے آگے بڑھائیں، ورنہ انفرادی خواہشات کی تکمیل کھیل کے حق میں کام نہیں کرے گی۔ پی سی بی کے باس نے مزید کہا کہ گیند وزیراعظم شہباز شریف کے کورٹ میں ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے چند روز قبل پی سی بی کے سابق چیئرمین خالد محمود سے ملاقات کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق پی سی بی کی چیئرمین شپ ان کی ملاقات میں سب سے اوپر رہی۔

متعلقہ خبریں