رمیز راجہ میرا کھلاڑی ہے، وہ بھی آخری بال تک کھیلے گا،عمران خان

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور لیجنڈری کرکٹر عمران خان نے رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کی حیثیت سے مستقبل کے بارے میں مشورہ دیا ہے۔ عمران خان کو حال ہی میں قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کا ووٹ ہارنے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ عمران خان نے پیر کو ایک ملاقات میں صحافیوں کو بتایا۔رمیز راجہ کو بطور چیئرمین پی سی بی اپنے مستقبل پر مکمل اختیار حاصل ہے۔ اگر وہ چاہیں تو وہ رہ سکتے ہیں جب کہ استعفیٰ بھی ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمیز راجہ میرے کھلاڑی ہیں، وہ آخری گیند تک بھی کھیلیں گے۔ اس سے قبل متعدد رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پی سی بی کے سابق چیئرمین کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے نجم سیٹھی راجہ کی جگہ لینے کا امکان ہے۔عام طور پر پی سی بی کے چیئرمین کا انتخاب گورننگ بورڈ کرتا ہے، تاہم چیف کو عام طور پر بورڈ کے سرپرست اعلیٰ کی حمایت حاصل ہوتی ہے – جو کہ وزیراعظم ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق کپتان اور 1992ء کے ورلڈ کپ کے فاتح رمیز راجہ کو گزشتہ سال ستمبر میں متفقہ اور بلا مقابلہ پی سی بی کے 36ویں چیئرمین کے طور پر تین سال کی مدت کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں