پشاور زلمی کے ایونٹ سے باہر ہونے پر وہاب ریاض اسٹیڈیم میں رو پڑے

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 7 کے پلے آف مرحلے کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں پشاور زلمی کی شکست پر زلمی کپتان وہاب ریاض رو پڑے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کا 170 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کیا تھا۔ اسلام آباد سے شکست کے بعد 2017ء کی پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی کے ایونٹ سے باہر ہونے پر ٹیم کے کپتان وہاب ریاض دلبرداشتہ ہوکر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور سٹیڈیم میں ہی روپڑے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔تصاویر اور ویڈیوز میں وہاب ریاض کو سٹیڈیم میں سر جھکائے روتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کے پاس کھڑا سٹاف ممبر کرکٹر کو دلاسہ دے رہا ہے۔

وہاب ریاض کی آبدیدہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہمت باندھی۔ ایک صارف نے لکھا ’معذرت چیمپئن لیکن دن اسلام آباد یونائیٹڈ کا تھا‘۔ایک اور صارف نے وہاب ریاض کی روتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ لمحے مشکل ہوتے ہیں‘۔

متعلقہ خبریں