کرس گیل آئندہ برس کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ بننے کے خواہاں

لاہور (نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بیٹر کرس گیل نے آئندہ برس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کا کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ سوشل میڈیا پر کرس گیل نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’ میں آئندہ برس کراچی کنگز کا نیا ہیڈ کوچ ہوں گا۔ انہوں نے ہیش ٹیگ یونیورس باس کے ساتھ یہ بھی تحریر کیا ہے کہ اس حوالے سے کسی طرح کی بحث نہیں ہوگی‘۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ اس نے اب تک 9 میچز کھیل لیے ہیں جبکہ صرف ایک ہی میں کامیابی حاصل کرسکی اور 8 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ خیال رہے کہ کرس گیل 2017ء کے ایونٹ میں کراچی کنگز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں