سلمان خان اور شاہ رخ خان میرا چھوٹے بھائیوں کی طرح خیال رکھتے تھے، شعیب اختر

لاہور (نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بائولر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ پانچ برس قبل تک جب بھارت جاتے تھے تو بالی ووڈ سپر سٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان ان کا چھوٹے بھائیوں کی طرح خیال رکھتے تھے۔ پاکستان کے 46 سالہ سابق پیسر نے بھارت میں گزرے اپنے وقت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کرکٹ کے حوالے سے انہوں نے لوگوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان دونوں میرے ساتھ ہمیشہ چھوٹے بھائیوں کی طرح پیش آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں لوگوں سے ملنا اچھا لگا، سلمان خان اور شاہ رخ خان کے خاندانوں اور ان کے حلقہ احباب میں جب بھی میرا جانا ہوا تو انہوں نے ہمیشہ میری قدر افزائی اور حفاظت کی۔ بدقسمتی سے 5 برس ہوگئے میں بھارت نہیں جاسکا، ایک وقت تھا جب وہاں موجود لوگ مجھ سے یہ کہنے لگے تھے کہ میں وہاں اپنا آدھار اور راشن کارڈ بنوالوں کیونکہ میں وہاں کافی کام کررہا تھا۔

متعلقہ خبریں