آج شہباز شریف کو ووٹ ڈالنے آیا ہوں،پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں،عامر لیاقت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ آج شہباز شریف کو ووٹ ڈالنے آیا ہوں، پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں۔انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں شہباز شریف کو ووٹ ڈالنے آیا ہوں۔صحافی نے سوال کیا آپ خان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں ؟ اس سوال کے جواب میں عامر لیاقت نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں ہوں،صحافی نے سوال کیا کہ آپ اپنے ٹویٹس سے متعلق بتائیں جن میں آپ نے خدشات کا اظہار کیا تھا۔عامر لیاقت نے کہا کہ ایف آئی اے میں کیس کیا ہوا ہے انہوں نے، بلائیں مجھے ، میں چلا گیا تو بہت کچھ بتاؤں گا۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ آپ بہت جلد آگے پیچھے ہو جاتے ہیں؟ جس پر عامر لیاقت نے کہا کہ ابھی تو آگے ہو رہا ہوں پیچھے نہیں ہو رہا۔

قبل ازیں عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو ہفتے کو ایوان میں نہ آنے کا مشورہ دیا ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی پیغام لکھا۔ عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اب اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیجیے، کارٹنی والش جیسے انسان بنیے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو ایوان میں آنے کی غلطی نہ کیجیے گا ورنہ میری تقریر انجر پنجر ہلا دے گی۔سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بہتر ہے استعفیٰ دیجیے اور باعزت طریقے سے رخصت ہوجائیں۔عامر لیاقت حسین نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف پر طنزیہ وار کیا۔انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا کہ آزاد عدلیہ کے آزاد فیصلے نے سرپرائز کی بتی بنا کر پی ٹی آئی کو واپس کردی۔

متعلقہ خبریں