سینئرصحافی ایاز امیر پر لاہورمیں حملہ،نامعلوم افراد نے تھپڑوں کی برسات کردی

لاہور (نیوز ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر کو نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، حملہ آورں نے تشدد کیا اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، حملہ آورں نے تشدد کیا اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ سینئرصحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔ان کا کہنا ہے کہ دنیا ٹی وی پروگرام کے بعد گھر جارہا تھا ایک گاڑی میں سوار کچھ لوگوں نے راستہ روکا۔ ان کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد کا حملہ، تھپڑ مارے گئے، کپڑے پھاڑ دیئے گئے، موبائل فون چھین لیا گیا۔بزدل تھے جو وار کرگئے بہادر ہوتے تو سامنے آتے۔

انہوں نے کہا کہ قصور صرف یہ تھا کے سچ بولتا ہوں اور بولتا رہوں گا۔آپ سب کی سپورٹ کا شکریہ ہمیں اللّه نے حکم دیا ہے سچ بولو اور سچے لوگوں کا ساتھ دو بیشک۔ اے آروائی کے مطابق ایاز میر نے بتایا کہ ایبٹ روڈ پر 4 سے 6افراد نے حملہ کیا، حملہ آوروں نے گاڑی روک کر تشدد کیا، ایک ملزم نے ماسک پہنا ہوا تھا، حملہ آوروں نے ڈرائیور کا موبائل فون بھی چھین لیا ہے،ایاز میر نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کے رجیم چینج سیمینار میں خطاب کیا تھا، دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ایاز میر پر تشدد کا نوٹس لے لیا، انہوں نے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب پولیس نے ایاز میر پر حملے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر صحافی ایاز امیر پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں، مخالف سیاستدانوں، شہریوں کے خلاف تشدد اور جعلی ایف آئی آر کا اندراج فسطائیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست تمام اخلاقی جواز کھو دیتی ہے توپھر تشدد کا سہارا لیتی ہے۔

متعلقہ خبریں