وزیر اعظم کے دورہ روس سے قبل امریکا کی جانب سےرابطہ کیا گیا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے دورہ روس سے قبل امریکا کی جانب سے پاکستان سے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے حالیہ دورہ روس کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ کی جانب سے اہم انکشاف بھی کیا گیا۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کسی گروپ کی سیاست کا حصہ نہیں بنے گا۔پاکستان نے معاشی اور انسانی طور پر کیمپ پالیٹیکس کی بھاری قیمت ادا کی ہے، ہم پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھیں گے۔

ہمارے یورپی یونین امریکہ سمیت دنیا کی تمام طاقتوں کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، علاقائی روابط کیلئے روس کی خصوصی اہمیت ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دورہ روس سے قبل امریکی رابطے تھے، ہمیں پیغام دیا گیا مگر ہم جوں کے توں رہے، انہوں نے ‘معصومانہ’ سوال کیا اور ہم نے ”مؤدبانہ” جواب دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کیمپ پالیٹیکس کا حصہ نہیں بنے گا، ہم نے معاشی اور انسانی طور پر گروپ سیاست کی بڑی قیمت ادا کی ہے، پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھیں گے، روس گوادر میں ایل این جی ٹرمینل قائم کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان کے یورپی یونین، امریکہ سمیت دنیا کی تمام طاقتوں کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، علاقائی روابط کیلئے روس کی خصوصی اہمیت ہے، وزیراعظم نے مناسب وقت اور جگہ پر یوکرین کے حوالہ سے بات کی، روس یوکرین تنازعہ سفارتی کوششوں سے حل ہونا چاہئے، وزیراعظم عمران خان کی روسی قیات کے ساتھ ملاقاتوں میں پاک روس طویل المدتی کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ اور توانائی کے شعبہ میں تعاون پر بات ہوئی، پاکستان روس سے طویل المدتی بنیادوں پر گیس کے حصول میں دلچسپی رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں