پاکستان میں کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق،2ہزار870نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 917 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 94 ہزار 293 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 870 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 94 ہزار 293 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں51 ہزار677 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.55 فیصد پر پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 307، سندھ میں 5 لاکھ 61 ہزار 683، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 13 ہزار 21، بلوچستان میں 35 ہزار 163، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 274، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 529 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 316 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 59 لاکھ 48 ہزار 435 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 677 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 93 ہزار 209 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 495 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 917 ہوگئی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں ، پنجاب میں 13 ہزار 403، سندھ میں 8 ہزار 9، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 167، اسلام آباد میں ایک ہزار 2، بلوچستان میں 371، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 776 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

متعلقہ خبریں