ایل پی جی کی قیمت میں ایک ساتھ 27روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اوگرا نے مارچ کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا، ایل پی جی کی فی کلوقیمت27 روپے ایک پیسے بڑھا دی گئی، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 318 روپے 74 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اوگرا نے مارچ کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں27 روپےایک پیسے فی کلو گرام اضافہ ہوگیا ہے، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 318 روپے 74 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔ایل پی جی کی قیمت بڑھنے سے ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 233 روپے 78 پیسے مقرر کردی گئی ہے، اسی طرح گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2758 روپے 67 پیسے مقرر ہوگی۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2022 کیلئے ہے۔مزید برآں پنجاب میں 85 دن بعد سی این جی اسٹیشنز مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماء غیاث پراچہ نے کہا کہ پہلے ہفتے میں پیر بدھ اور جمعہ کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک گیس ملے گی، دوسرے ہفتے سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ غیاث پراچہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں سی این جی اسٹیشن مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے تحت پہلے ہفتے میں پیر بدھ اور جمعہ کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک گیس ملے گی، اسی طرح دوسرے ہفتے سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ پنجاب میں سی این جی بحال ہونے سے مڈل کلاس عوام کو فائدہ ہوگا اور لاکھوں افراد کا روزگار بحال ہوجائےگا، گیس بندش سے چار سو پچاس ارب کی صنعت متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیس بحران سے بچنے کا مستقل حل نکالا جائے۔ ایل این جی نہ منگوانے سے گیس سیکٹر تباہ ہو رہا ہے، گردشی قرضہ بھی بڑھ رہا ہے اس لیے غیر یقینی صورتحال کو ختم کی جائے۔ امپورٹ بل میں اربوں روپے کی کمی ہوگی، آلودگی بھی کم ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں