ایک دن میں سونے کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافے کا نیا ریکارڈ بن گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں ایک دن میں سونے کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافے کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک دن میں سونے کی قیمت میں ساڑھے 8 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ، جو کہ ملکی تاریخ میں سونے کی قیمت میں ایک دن میں ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے، ریکارڈ اضافے کے ساتھ ہی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار 500 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونا 7 ہزار 288 روپے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت ایک لاکھ 37 ہزار 603 روپے ہوچکی ہے۔دوسری طرف پاکستان میں امریکی کرنسی ڈالر نے بھی نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ، جہاں انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 240 روپے پر پہنچ گئی کیوں کہ انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 48 پیسے مہنگا ہونے سے پاکستان میں امریکی کرنسی کی نئی انٹربینک قیمت 240 روپے 50 پیسے ہوچکی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 242 سے 243 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

ادھر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ روپے پر دباو ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا،،پاکستان میں ڈالر کی آمد جلد ہی آوٹ فلو سے زیادہ ہوگی اور شرح مبادلہ مستحکم ہوگا، ہ ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکے ہیں،اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے، جلد پالیسی پلان بنایا جائے گا جب کہ درآمدات میں کمی اور برآمدات 3 ماہ میں بڑھ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سرجری سے کوئی خوش نہیں ہوتا لیکن بعض اوقات یہ ضروری ہوتا ہے، زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلئے دوست ممالک سے ڈالر ذخائر کی درخواست کی تھی،دوست ممالک نے درخواست یہ کہہ کر رد کر دی کہ پہلے کبھی قرض واپس نہیں کیا گیا، پھر دوست ممالک نے حکومتی ملکیتی اداروں میں حصص خریدنے کی آمادگی ظاہرکی، دوست ملک ہماری مدد کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں