قومی خزانے میں بڑااضافہ،پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے چھٹی قسط موصول ہوگئی

کراچی (این این آئی)پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب ڈالرز سے زائد کی قسط موصول ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ایک ارب 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی قسط موصول ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے چھٹی قسط موصول ہوئی ہے اور اسٹیٹ بینک کے ذخائربڑھ کر 16.72 ارب ڈالرز ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف بورڈ نے قرض کی چھٹی قسط جاری کرنے کی کی منظوری دی۔

متعلقہ خبریں