روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری، ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑڈالے

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان میں امریکی کرنسی ڈالر نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ، جہاں انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 240 روپے پر پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 48 پیسے مہنگا ہونے سے پاکستان میں امریکی کرنسی کی نئی انٹربینک قیمت 240 روپے 50 پیسے ہوچکی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 242 سے 243 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ادھر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ روپے پر دباو ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا،،پاکستان میں ڈالر کی آمد جلد ہی آوٹ فلو سے زیادہ ہوگی اور شرح مبادلہ مستحکم ہوگا، ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکے ہیں،اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے، جلد پالیسی پلان بنایا جائے گا جب کہ درآمدات میں کمی اور برآمدات 3 ماہ میں بڑھ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سرجری سے کوئی خوش نہیں ہوتا لیکن بعض اوقات یہ ضروری ہوتا ہے، زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلئے دوست ممالک سے ڈالر ذخائر کی درخواست کی تھی،دوست ممالک نے درخواست یہ کہہ کر رد کر دی کہ پہلے کبھی قرض واپس نہیں کیا گیا، پھر دوست ممالک نے حکومتی ملکیتی اداروں میں حصص خریدنے کی آمادگی ظاہرکی، دوست ملک ہماری مدد کرنا چاہتا ہے۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہمارے ساڑھے 3 سال میں ڈالر 50 روپے مہنگا ہوا جب کہ ان کے صرف ساڑھے 3 ماہ میں ڈالر 53 روپے مہنگا ہو گیا، ہماری حکومت میں سارے معاشی اشاریے درست راستے پر چل رہے تھے، موجودہ حکومت نے اقتصادی سروے رپورٹ جاری کی، رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت 6 فیصد گروتھ کر رہی تھی، 17 سال بعد پاکستان کی معیشت میں اس قسم کی ترقی ہو رہی تھی، ہمارے دور میں زراعت 4.4 فیصد کیساتھ ترقی کر رہی تھی، ٹیکنالوجی سیکٹر کی مدد کرنے پر دو سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 75 فیصد اضافہ ہوا، ہماری حکومت کی پوری توجہ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سیکٹر پر تھی۔

متعلقہ خبریں