آسٹریلیا سیریز سے قبل حارث رؤف کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا، گیند باز کو قرنطینہ بھیج دیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف کا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ دائیں بازو کے کھلاڑی کو ٹریننگ سیشن سے واپس بلایا گیا ہے اور انہیں اب قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ دریں اثناء پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کے باقی ارکان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔اس کے فوراً بعد پی سی بی نے بھی ایک مختصر بیان میں اس خبر کی تصدیق کی۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے بعد حارث رؤف کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہیں الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات مناسب وقت پر فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں