پی سی بی سے تنازع: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیمز فوکنر نے پی ایس ایل چھوڑ دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر جیمز فوکنر پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہوگئے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں جیمز فوکنر نے پاکستان کرکٹ فینز سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہوچکےہیں اور آخری کے دو میچز نہیں کھیلیں گے۔فوکنر نے لیگ سے دستبرداری کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی ہے۔آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پورے وقت کے لیے یہاں موجود رہے ہیں لیکن ان سے بورڈ نے مسلسل جھوٹ بولا جس وجہ سے وہ دلبرداشتہ ہوئے اور لیگ کو چھوڑا۔

فوکنر نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے مدد کرنا چاہتے تھے کیونکہ یہاں بہت زیادہ ینگ ٹیلنٹ ہے اور شاندار کرکٹ فینز ہیں لیکن پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے ان سے برتا جانے والے سلوک نامناسب ہے۔کرکٹر کا کہنا تھا کہ یقین ہےکہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھتے ہیں۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذرائع کاکہنا ہے کہ فوکنر اور گلیڈی ایٹرز کے درمیان رقم کا تنازع تھا، اس معاملے پر پی سی بی اور لیگ انتظامیہ ہی مؤقف دے گی۔

متعلقہ خبریں