پی ایس ایل7: فخر زمان نے ایک اعزاز اپنے نام کرلیا،سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں فخر زمان نے لاہور قلندرز کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ لاہور قلندرز کے لیف ہینڈ بیٹر نے پی ایس ایل 7 میں اب تک 5 میچز کھیلے ہیں اور 71.20 رنز کی اوسط اور 173.65 کے سٹرائیک ریٹ سے 356 رنز بنالئے ہیں۔

انہوں نے اس ایڈیشن میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں بھی سکور کی ہیں، اس سے قبل قلندرز کی طرف سے پہلے پی ایس ایل سیزن میں عمر اکمل نے 67 کی اوسط سے سب سے زیادہ 335 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل فخر زمان نے پی ایس ایل میں 1500 رنز مکمل کرنے والے چوتھے بلے باز بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا ۔

متعلقہ خبریں