بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربااضافے کی تیاری کرلی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے کل یکم جولائی سے بجلی کی قیمت بیک وقت 8 روپے فی یونٹ بڑھانے کی بجائے مرحلہ وار بڑھا نے کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق آج یکم جولائی سے بجلی کے نرخ ساڑھے تین روپے فی یونٹ جبکہ یکم اگست سے بجلی کے نرخ مزید ساڑھے تین روپے فی یونٹ بڑھ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر سے بجلی مزید ایک روپیہ فی یونٹ بڑھ جائے گی، بجلی کی قیمت بیک وقت 8 روپے فی یونٹ بڑھانے کی بجائے مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔واضح رہے کہ ا س سے قبل 2جون کو نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 7.91 روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظور دی تھی۔ نیپرا نے اس منظوری کے بعد فیصلہ حکومت کو ارسال کردیا جس کے بعد حکومت کی جانب سے قیمت بڑھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں