پاکستان کو مزید دلدل میں گرنے سے بچانے کے لیے واحد راستہ انتخابات ہیں،عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں 2 جولائی کو تاریخی جلسے کے انعقاد پر گفتگو کی گئی۔حکومتی اتحادیوں کی قومی اسمبلی میں تقاریر کے متن کا بھی جائزہ لیا گیا۔عمران خان نے پارٹی ذمہ داران کو مہنگائی پر عوام کی ترجمانی کی خصوصی ہدایت کی۔اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ حکومت نے خود کو ریلیف دینے کے لیے عوام کو تکلیف میں مبتلا کر رکھا ہے۔2018 میں پی ٹی آئی کو اقتدار ملا تو معیشت دیوالیہ پن کے کنارے کھڑی تھی۔آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باوجود عالمی مہنگائی کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا۔امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے 9 ہفتے میں عوام سے اپنی غلامی کی قیمت وصول کی۔تجربہ کار چوروں کے زیر سایہ حال کی طرح معیشت کا مستقبل بھی تاریک ہے، عمران خان نے مزید کہا کہ کہا تھا کھڑی کی گئی معیشت سیاسی عدمِ استحکام کا بوجھ برداشت نہیں کر پائے گی۔2 جولائی کو اسلام آباد میں عوام کے ساتھ مل کر سازش پر احتجاج کریں گے۔

پاکستان کی مزید دلدل میں گرنے سے بچانے کے لیے واحد راستہ انتخابات ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کے ترجمان ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر دو جولائی کو ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے تمام بڑے شہروں میں مہنگائی کے خلاف احتجاج مظاہرے ہونگے۔اس لیے عوام چوروں لٹیروں اور امریکہ کے غلاموں سے نجات حاصل کرنے کے لیے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔دو جولائی کو عوام پھر سڑکوں پر ہوں گے اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں