اسلام آباد( نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جتھہ اسلام آباد جلا کر اور املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نائب صدر ن لیگ نے وزیراعظم کے دورہ ڈی چوک کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف! فتنہ خان اور اس کا جتھہ کل رات یہاں آگ لگا کر بھاگ گیا ، دارالخلافہ جلا کر اور املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے آج اس جگہ پر قوم کے زخموں پر نا صرف مرہم رکھا ، جوانوں کا مورال بلند کیا بلکہ ایک مثبت قومی سوچ کو فروغ دیا ۔
جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف! فتنہ خان اور اس کا جتھہ کل رات یہاں آگ لگا کر بھاگ گیا۔ دارالخلافہ جلا کر، املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا۔ شہباز شریف نے آج اس جگہ پر قوم کے زخموں پر نا صرف مرحم رکھا، جوانوں کا مورال بلند کیا بلکہ ایک مثبت قومی سوچ کو فروغ دیا۔ 🇵🇰 pic.twitter.com/NaFXPEhWoX
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 26, 2022
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ریڈ زون کا دورہ کیا ، وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس کے اجلاس میں شرکت سے قبل ڈی چوک پر کچھ دیر کے لیے رکے ، جہاں انہوں نے پولیس اہلکاروں سے گفتگو کی ، اس دوران وزیراعظم نے پولیس اور انتظامیہ کو بہترین انتظامات پر شاباش دی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے پسند اور ناپسند سے بالاتر ہو کر فرائض سرانجام دئیے ، آپ نے دفاع پاکستان کے لیے بہت اچھی کوششیں کی ہیں ، آئندہ بھی ایسی ہی کوششیں جاری رکھیے گا ، آئین و قانون کی پاسداری پر آپ کا شکر گزار ہوں ، فرائض کی بہتر انجام دہی پر اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، اہلکاروں نے عوام کی جان ومال کے تحفظ کا فریضہ بخوبی سرانجام دیا ، ہم ضرور مل کر قائد کا پاکستان بنائیں گے۔