وزیراعظم کا سیالکوٹ میں گندم کی فصل جلنے پر متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کا حکم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جن کسانوں کی فصل جل گئی، انہیں فوری امدادی چیک دیں، وزیراعظم شہباز شریف کا سیالکوٹ میں گندم کی فصل جلنے پر متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیالکوٹ میں گندم کی فصل جلنے پر متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ جن کسانوں کی فصل جل گئی، انہیں فوری امدادی چیک دیں۔ان کا کہنا تھاکہ رمضان المبار ک ہے، مشکل وقت میں کسانوں کی بھرپور مدد کی جائے۔بجوات سیکٹر سیالکوٹ میں کُل 77 ایکڑ پر گندم کی کھڑی فصل کو آگ لگ گئی تھی۔

سرکاری رپورٹ کےمطابق سیالکوٹ میں 15 کاشتکاروں کی گندم کی تیار فصل جلی ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھنے سے عوام کی مشکلات پر نوٹس لیتے ہوئے مئی کے مہینے تک لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کرنےکا حکم دیا ہے۔ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے سے عوام کی مشکلات پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنےکی ہدایت دے دی۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عوام کو جب تک اس عذاب سے نجات نہیں ملتی چین سے نہیں بیٹھوں گا، تیل وگیس کا بندوبست ہونے تک عبوری اقدامات کو بہتر بنایا جائے۔وزیر اعظم کا کہنا ہےکہ عمران حکومت نے بجلی کا ایک نیا یونٹ سسٹم میں شامل نہیں کیا، بروقت ایندھن خریدا گیا نہ کارخانوں کی مرمت کی گئی، عمران حکومت نے ہمارے دور کے سستی اور تیز ترین بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ بھی بند کردیے۔خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں طویل دورانیےکی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں، ماہ رمضان اور سخت گرمی میں بجلی کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

متعلقہ خبریں