ہوائی جہاز کرائے پر دینے کا فیصلہ کمپنی کو کرنا ہے آپ کو نہیں،عمر ایوب خان نے احسن اقبال کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کراچی جلسے میں شرکت کے لیے چارٹر طیارہ فراہم کرنے والی کمپنی پر تنقید کرنے کی وجہ سے عمر ایوب خان نے احسن اقبال کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگی رہنماء کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک کمپنی کو کر ناہے کہ وہ آمدنی کے لیے اپنے اثاثے ( ہوائی جہاز ) کرائے پر دینے کا فیصلہ کرے آپ کو نہیں ، کارپوریشن سیکٹر کو دھمکیاں دینا تھانے دار ذہنیت کی عکاس ہے۔انہوں نے لکھا کہ اس امپورٹڈ حکومت میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے ، ویسے آپ کے پیپلز پارٹی کے اتحادی آپ کے ساتھ شامل ہونے کو کیوں تیار نہیں ہیں؟ وہ کیا آپ کو دھوکا دے رہی ہے؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے کراچی جلسے میں شرکت کے لیے چارٹر طیارے کا استعمال کیا جس کے ذریعے وہ اسلام آباد سے کراچی پہنچے ، جس پر مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کراچی جلسے میں شرکت کے لیے چارٹر طیارہ فراہم کرنے والی کمپنی پر برس پڑے تھے ، اس حوالے سے احسن اقبال نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے پیچھے ایک طیارہ کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اینگرو کارپوریشن کی جانب سے انتہائی غیر پیشہ ورانہ رویہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کا لیڈر حکومت مخالف ریلی کے لیے ان کا طیارہ استعمال کر رہا ہے ، یہ طیارہ چارٹر تھا یا اسپانسرڈ اس سے ہٹ کر برائے مہربانی ایک عوامی کمپنی ہونے کی حیثیت سے اپنی حدود کو جانیں‘ یہ ذاتی جاگیر نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں