وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم کے قریب ایک ہسپتال کے قیام کی ہدایت کردی

گلگت بلتستان (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے قریب ایک ہسپتال کے قیام کی ہدایت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دیامیر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈیم پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا ، چیئرمین واپڈا لیفٹینینٹ جنرل ر مزمل حسین نے وزیراعظم کو ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ منصوبے کی تکمیل سےآبپاشی کے لئے پانی کی فراہمی میں اضافہ ہوگا ، منصوبے کی تکمیل سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا ، قومی اہمیت کے منصوبے سے فوڈسکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔

چیئرمین واپڈا نے کہا کہ 2.6 ٹریلین روپے کی لاگت سے مختلف منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں، منصوبے کے نتیجے میں 16 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی ، منصوبے کو مکمل کرنے میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ڈیم کو زلزلے سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیم کی تعمیراتی مدت میں کمی پر سوال کیا ، جس پر چیئرمین واپڈا نے ڈیم کی تکمیل 2029 تک ممکن ہونے کی یقین دہانی کرائی ، وزیراعظم نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کے لئے اربوں روپے لگائے گئے ہیں ، ڈیم کی تعمیر کے لئے اربوں روپے لگائے گئے ہیں ، بھاشا ڈیم نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیرمیں چیئرمین واپڈا کی کوششیں لائق تحسین ہے ، ہمیں توانائی کے بڑے منصوبوں کے بارے میں فوری سوچنا ہوگا ، ہمیں اپنی فصلوں کے لئے بڑے پیمانے پر فراہمی آب کی ضرورت ہے ، توانائی سمیت تمام بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے قریب ایک ہسپتال کے قیام کی ہدایت کی اور کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے قریب ایک ہسپتال کا قیام انتہائی ضروری ہے ، 200 یا 300 بیڈ اسپتال ہونا چاہیے جو قریبی آبادی کے بھی کام آ سکے ، گلگت میں پہلا ایم آر آئی مشین بھی میں نے فراہم کی۔

متعلقہ خبریں