عدالت نےکیپٹن(ر) صفدر کواشتہاری قرار دیدیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی کی سول کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کیپٹن(ر) صفدر، حنیف عباسی سمیت 5 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے، مسلم لیگ ن کی احتجاجی ریلی میں کارسرکار کی مداخلت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی گئی تھی، لیگی رہنماؤں پر تھانہ نیوٹاؤن میں مقدمہ درج ہے، عدالت نے مقدمے میں شریک دیگر ملزمان کو بری کردیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی احتجاجی ریلی کے شرکاء کی جانب سے کارسرکار مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سول جج ملک مبشرحسین کی عدالت نے کیپٹن(ر) صفدر اورحنیف عباسی سمیت 5 لیگی رہنماؤں کو اشتہاری قراردے دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پرتھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے، تاہم قدمے میں دیگر شریک ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے 8 جولائی 2018 کو راولپنڈی سکستھ روڈ سے گرفتار کیا تھا اسلام آباد کی احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے نیب حکام کے ساتھ کئی گھنٹے بلی چوہے کا کھیل کھیلنے کے بعد سکستھ روڈ حنیف عباسی کے مرکزی انتخابی دفتر سے شام 7بجکر 48منٹ پر گرفتاری دی تھی جہاں سے انھیں نیب بیورو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تھا سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو نیب عدالت نے 6 جولائی (بروز جمعہ) مریم نواز کی جھوٹی ٹرسٹ ڈیڈ پر گواہی کے الزام میں 1سال کی قید کی سزا سنائی تھی جس پر نیب حکام نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا تاہم کیپٹن صفدر نے اپنے آبائی علاقے کی بجائے راولپنڈی سے گرفتاری کا اعلان کیا جس کے بعد کیپٹن (ر ) محم دصفدر گرفتاری کے لئے اتوار کی صبح سینیٹر چوہدری تنویر کے گھر راولپنڈی پہنچے تھے جہاں ان کی گرفتاری کا پلان تیار کیا گیا اور کارکنوں کو ریلیاں نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کارکنوں کی موجودگی میں گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا گیا کیپٹن صفدر کی ریلی کا آغاز سکستھ روڈ حنیف عباسی کے انتخابی دفتر سے کیا گیا تھا

راولپنڈی پولیس نے کیپٹن (ر)صفدر کی راولپنڈی آمداورگرفتاری کے موقع پر شہر میں ریلی نکالنے کے علاوہ ضابطہ اخلاق اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں 9 جولائی 2018 کو3 الگ الگ مقدمات درج کئے تھے ایس ایچ او تھانہ نیوٹاؤن انسپکٹر محمد ارشد کی مدعیت میں تھانہ نیوٹاؤن میں تعزیرات پاکستان کی دفعات341،188،147،149اور ایمپلی فائر ایکٹ کی دفعہ 3/4 کے تحت درج مقدمہ نمبر551میں کیپٹن (ر)صفدر،سینیٹر چوہدری تنویر، قومی اسمبلی کے حلقہ این ای60سے امیدوار حنیف عباسی،این ای62سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹردانیال چوہدری ، صوبائی حلقہ پی پی17کے امیدوار راجہ حنیف،پی پی 16کے امیدوار شیخ ارسلان حفیظ،پی پی18کے امیدوار ملک شکیل اعوان ،یونین کونسل 19کے چیئر مین عبدالغیور بٹ ، یونین کونسل 18کے چیئر مین عابد عباسی ،ملک مشتاق، یاسین خان ،یونین کونسل 46کے وائس چیئر مین مقبول احمد خان ، یامین کیانی ،انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شاہد غفور پراچہ ،سابق رکن صوبائی اسمبلی ضیا ء اللہ شاہ ،امیر، جاوید مغل، راجہ مشتاق ،عمران ، مقبول حسین ، یاسین کیانی ،محمد شیراز ، شیخ شیراز، شیخ تنویر احمد، ملک محمد سہیل،ملک عقیل اظہر،مقیم قریشی ، فیضان اور یاسر بٹ سمیت 200 کے قریب نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا جبکہ تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر محمد عارف کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 341،188،147اور149کے تحت درج مقدمہ نمبر 171میں کیپٹن (ر)صفدر،سینیٹر چوہدری تنویر خان ،این اے 62 سے قومی اسمبلی کے امیدوار بیرسٹر دانیال تنویر چوہدری،صوبائی حلقہ پی پی18کے امیدوار ملک شکیل اعوان، مقامی چیئر مین مشتاق اور مقامی یونین کونسل کے وائس چیئر مین مقبول احمد خان سمیت 60کے قریب نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ وارث خان محمد ارحم کی مدعیت میں تھانہ وارث خان میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 341،188،147،149اور ایمپلی فائر ایکٹ کی دفعہ 3/4کے تحت درج مقدمہ نمبر 511میں کیپٹن (ر)صفدر،سینیٹر چوہدری تنویر،قومی اسمبلی کے حلقہ این ای62سے مسلم لیگ ن کے امیدوار دانیال چوہدری ،صوبائی حلقہ پی پی17کے امیدوار راجہ حنیف،پی پی 16کے امیدوار شیخ،ضیا ء اللہ شاہ ،امیر، جاوید مغل، راجہ مشتاق ،عمران ، مقبول حسین ، یاسین کیانی محمد شیراز ، شیخ شیرازاور یاسر بٹ سمیت سینکڑوں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں