راولپنڈی عدالت نے صحافی عمران ریاض کے خلاف پیکا آرڈیننس کی دفعات خارج کردیں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی عدالت نے صحافی عمران ریاض کیخلاف پیکا آرڈیننس کی دفعات خارج کردیں،عمران ریاض پر ایف آئی اے کا کوئی کیس نہیں بنتا، پیکا آرڈیننس کے تحت لگائی گئی دفعات خارج کی جاتی ہیں، اسپیشل مجسٹریٹ نے عمران ریاض کو دوبارہ اٹک لے جانے کا حکم دے دیا، عمران ریاض کو جوڈیشل مجسٹریٹ اٹک کے روبرو آج ہی پیش کیا جائے۔اے آروائی نیوز کے مطابق صحافی عمران ریاض کو اٹک سے لا کر اسپیشل مجسٹریٹ راولپنڈی پرویز خان کی عدالت میں پیش کیا گیا، عمران ریاض کے وکیل نے عدالت کو دلائل میں بتایا کہ ایک ماہ قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران
ریاض کی ضمانت منظور کی تھی، لیکن گزشتہ رات اسلام آباد ٹول پلازہ پر اٹک پولیس نے عمران ریاض کو گرفتار کیا، ہم اٹک عدالت میں گئے لیکن اس نے پیکا دفعات کے تحت کیس سننے سے معذرت کرلی، مدعی کی ایف آئی آر میں وقت موجود ہے اور نہ ہی جگہ کا تعین ہے، مدعی عدالت میں بھی موجود نہیں، مقدمے کے درخواست گزار ایک انفارمر ہے مدعی نہیں ہے، عمران ریاض کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔عمران خان ریاض کا اسلحہ اور بلٹ پروف گاڑی کا لائسنس کینسل کردیا گیا۔ اسپیشل مجسٹریٹ راولپنڈی پرویز خان نے سماعت کے دوران کہا کہ میں ایف آئی اے کا جج ہوں، عمران ریاض کا کیس میری عدالت میں نہیں بنتا۔ وکلاء کے دلائل سننے کے بعد راولپنڈی عدالت نے صحافی عمران ریاض کی پیشی کا فیصلہ محفوظ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی عدالت نے صحافی عمران ریاض کیخلاف پیکا آرڈیننس کی دفعات خارج کردی ہیں،عمران ریاض پر ایف آئی اے کا کوئی کیس نہیں بنتا، پیکا آرڈیننس کے تحت لگائی گئی دفعات خارج کی جاتی ہیں، اسپیشل مجسٹریٹ نے عمران ریاض کو دوبارہ اٹک لے جانے کا حکم دے دیا، عمران ریاض کو جوڈیشل مجسٹریٹ اٹک کے روبرو آج ہی پیش کیا جائے۔اس سے قبل اینکر پرسن عمران ریاض خان کے کیس میں اٹک عدالت کے سول مجسٹریٹ یاسرتنویر نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عمران ریاض کا مقدمہ میرے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا۔ اٹک سول مجسٹریٹ کی عدالت میں عمران ریاض کے مقدمے کی سماعت ہوئی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اپنے فیصلے میں مجسٹریٹ یاسر تنویر نے کہا کہ عمران ریاض کا مقدمہ میرے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اس لیے معاملہ ایف آئی اے کورٹ بھیج رہا ہوں۔اٹک سول مجسٹریٹ نے عمران ریاض کا کیس ایف آئی اے راولپنڈی کی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔عمران ریاض خان کو گزشتہ رات اٹک پولیس نے گرفتار کیا تھا، وزیر قانون پنجاب نے اینکر پرسن کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

متعلقہ خبریں