عمران خان کے دور میں اتنی مہنگائی نہیں تھی جتنی شہباز شریف کے دور میں ہوئی،ن لیگی رہنما کی اپنی حکومت پر تنقید

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رہنماء و سابق میئر ڈسٹر کٹ کوئٹہ عبد الرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ پارٹی کی مرکزی قیادت پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کر نے کے بجائے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، وزیر اعظم میا ں محمد شبہاز شریف سے کس نے کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت کو گرا کر اپنی حکومت بنائے ، مر کزی قیادت اگر اپنا قبلہ درست کر لے تو ہم اپنی جان بھی پارٹی پر قر بان کر دیں گے ، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور مرکزی جنرل سیکر ٹری احسن اقبال اگر بلوچستان میں پارٹی کو بچانا چاہتے ہیں تو ایک ماہ کے اندر ملاقات کا وقت دیں اور ہما رے خدشات دور کئے جائیں ۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ارباب کاسی سمیت دیگر
کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے کہی۔

انہوں نے پارٹی کی مرکزی قیادت کو تنقید کا نشا نہ بنا تے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شبہاز شریف نے قوم و مذہب پرست جماعتوں کو گود لے لیا ہے اس سے اچھی عمران خان کی حکومت تھی عمران خان کو حکومت سے ہٹاکر حکومت لینے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں مشکل ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا ایک بھی کونسلر کو بر تری حاحل ہو شہباز شریف نے ملک کو تباہی کے دہا نے پر لا کر کھڑکر دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ 2019 میں بلو چستان میں مسلم لیگ (ن )کا نام لینا گناہ تھا تب ہم نے پارٹی کا پرچم بلند کیا ،2014 میں بھی مسلم لیگ (ن )نے بلدیاتی انتخابات میں ہمیں لڑایا اور پھر مئیر شپ قوم پرست جماعت کو دے دی گئی اب بھی مسلم لیگ (ن )مذہب پرستوں اور قوم پرستوں میں نوکریاں اور وسائل کی بندر بانٹ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے جس طرح قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کو گود لیاہے اس طرح پارٹی کے کارکنوں کا بھی خیال کریں عمران خان کے دور میں اتنی مہنگائی نہیں تھی جتنی شہباز شریف کے دور میں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف جب تک پیٹرول کی قیمت میں کمی اور عوام کو نوکریاں دیتے ہم بھی انہیں زند ہ آباد نہیں کہیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ سیلاب اللہ پاک کا عذاب ہے بلو چستان کے سوئے ہوئے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ ہے کہ اسلام آباد سے کوئٹہ تشریف لاکر عوام کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورہ بلو چستان کے بار ے میں صوبائی صدر جمال شاہ تک کو خبر نہیں دی جا تی حالیہ گوادر کے دورے پر کارکنوں کو آگے تک نہیں آنے دیا گیا ۔انہوں نے سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اور مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلو چستان میں پارٹی کو ٹوٹنے سے بچانے کے لئے اپنا کر دار ادا رکریں ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی سطح پر پارٹی میں کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے صوبائی سطح پر کسی کے پاس بھی کوئی اختیار نہیں ہے ۔

متعلقہ خبریں