وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف کی ملاقات،باہمی دلچسپی اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور قومی سلامتی سے متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور قومی سلامتی کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور ملک کی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

خیال رہےکہ آرمی چیف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے عہدہ سنبھالنےکے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔آرمی چیف وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے آرمی چیف وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔

متعلقہ خبریں