ڈپٹی اسپیکر کی اسمبلی اجلاس دوبارہ بلانے کی ہدایت، پولیس کی بھاری نفری تعینات

لاہور(نیوز ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے پنجاب اسمبلی کا دوبارہ اجلاس بلانے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ مجھے زدوکوب کرکے امن وامان سبوتاژ کیا گیا، وزیراعلیٰ کے انتخاب کا اجلاس آج ہی ہوگا، تشدد میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری اورآئی جی پنجاب کو خط لکھا ہے کہ مجھے زدوکوب کرکے امن وامان سبوتاژ کیا گیا، تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

اسی طرح ڈپٹی اسپیکر اور آئی جی پنجاب کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ڈپٹی اسپیکر نے تشدد مین ملوث اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔حکومتی اراکین عمر بٹ، واثق عباسی، ندیم قریشی، شجاع انور کو اپنے اوپر تشدد میں ملوث قرار دیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کی خط کی روشنی میں مزید نفری پنجاب اسملی میں تعیات کر دی گئی، پہلے سے معلوم تھا کہ اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہو گی، ہنگامہ آرائی کر کے پنجاب اسمبلی کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔

متعلقہ خبریں