او امریکیو! ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں، تم ہو کون ہمیں معاف کرنے والے؟عمران خان

پشاور (نیوز ڈیسک) عمران خان کا کہنا ہے کہ او امریکیو! ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں، تم ہو کون ہمیں معاف کرنے والے؟ ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد پشاور میں پہلے جلسے سے خطاب کیا۔ جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ او امریکیو! ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں ہے تم ہوکون ہمیں معاف کرنے والے؟ کبھی کسی کےسامنے نہیں جھکتے غریب غیرت مندآدمی کی بھی سب عزت کرتےہیں، لاالہ الاللہ پر ایمان ہو تو کبھی کسی امریکا یا سپرپاور کے سامنے نہیں جھکتے ہمیں کوئی کچھ بھی کہےہم نےلاالہ الاللہ پر کھڑا ہونا ہے شہبازشریف کہتاہےبھکاری کبھی اپنی مرضی نہیں چلاسکتا، شہباز شریف تم بھکاری ہو گے۔عمران خان نے کہا کہ میں نے ایسا کیا جرم کیا تھا کہ 12 بجے عدالت لگائی گئیں؟ میرے پیارے ججز اور عدلیہ میں نے آزاد عدلیہ کیلئے جیل کاٹی، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، جو بھی سمجھتا ہے کہ ہم ان چوروں کو قبول کریں گے، یہ 1970 کا پاکستان نہیں جب انہوں نے ذوالقفار علی بھٹو کو ہٹا کر پھانسی لگوائی تھی، یہ وہ پاکستان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کو ساری قوم نے سڑکوں پر نکل کر بتایا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم غلامی چاہتے ہیں یا آزادی، کیا ہم امریکہ کے غلاموں کی غلامی کرنے آئے ہیں یا آزادی سے جینے آئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جو لوگ حکومت میں آئے ہیں یہ سب ضمانت پر ہیں، شہبازشریف ، حمزہ شہباز ضمانت پر، نوازشریف اور اس کے بیٹے مفرور ہیں، نوازشریف کی بیٹی بھی ضمانت پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے اس قوم پر بڑے بڑے ڈاکووں کو مسلط کردیا ہے، یہ قوم ان ڈاکووں کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔ سب کو چیلنج کرتا ہوں، جس طرح اب عوام سڑکوں پر نکلے گی پہلے کبھی نہیں نکلے گی۔مزید کہا کہ یہ باشعورقوم اور سوشل میڈیا کا پاکستان ہے، نوجوانوں کا منہ کوئی بند نہیں کرسکتا، کریک ڈاون کرنے والوں سے کہتا ہوں جس دن ہم نے کال دیدی تو انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

متعلقہ خبریں