’’نکلو! خوددار پاکستان کی خاطر‘‘تحریک انصا ف کا لاہور میں احتجاج کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک) "نکلو! خوددار پاکستان کی خاطر” تحریک انصاف لاہور کا آج لالک جان چوک پر احتجاج کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جمعہ کے روز قوم سے کیے گئے خطاب میں پرامن احتجاج کی کال دیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف لاہور کی جانب سے کارکنوں اور شہریوں کے نام اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔تحریک انصاف لاہور نے آج بروز ہفتہ کو ہی احتجاج کی کال دے دی۔

تحریک انصاف لاہور کی جانب سے آج بروز ہفتہ رات 9 بجے لالک جان چوک ڈیفنس کے مقام پر احتجاج کیا جائے گا۔ شہریوں اور کارکنوں سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو بعدنماز عشاء پرامن احتجاج کی کال دی ، انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو بالکل تسلیم نہیں کروں گا، قوم میں نکلوں گا، اپوزیشن نے کبھی نیوٹرل میچ نہیں کھیلا،یہ ای وی ایم اور اورسیز ووٹنگ ریورس کریں گے، دھاندلی کی گیم تیار کرکے الیکشن میں جائیں گے۔

متعلقہ خبریں