تمام ریاستی ادارے کوئی غیرقانونی اقدام نہ اٹھائیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کےخلاف نوٹس اور درخواستوں پر فریقین کونوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کےخلاف نوٹس اور درخواستوں پر سماعت شروع ہوئی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس محمدعلی مظہر بھی بینچ میں شامل ہیں، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر ججز نے نوٹس لینے کا فیصلہ لیا ، امن و امان کی صورتحال خراب نہیں ہونی چاہیئے ، تمام ریاستی ادارے کوئی غیرقانونی اقدام نہ اٹھائیں۔

خیال رہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے ازخودنوٹس لیا ، جس کے بعد معاملے کی سماعت کے لیے 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ،اٹارنی جنرل خالدجاویدخان بھی سپریم کورٹ پہنچے ، سیکریٹری داخلہ بھی سپریم کورٹ پہنچے جب کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماء بھی سپریم کورٹ پہنچے تھے۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست نیئر بخاری کی طرف سے ایڈووکیٹ شہباز کھوسہ نے دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ معاملہ آج ہی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

متعلقہ خبریں