پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی سازش،وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے آج 2بجکر 30 منٹ پر کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔کابینہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان بھی خصوصی دعوت پر شریک ہوں گے، اجلاس میں کابینہ کے اراکین اور شرکا کو مراسلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے ۔یاد رہے کچھ دیر قبل وزیر اعظم نے کہا تھا کہ دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا اور یہ جو سازش ہے اس کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ خط دکھانے کا مقصد ہی یہ ہو گا کہ یہ اس بیرونی سازش سے بچ جائیں۔عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ خط اتحادی جماعت کے ایک ایک رکن کو دکھائیں گے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ انجانے میں بیرونی سازش کا حصہ بن جائیں اور خط میں واضح ہے کہ یہ بیرونی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران ملکوں میں آتے رہتے ہیں اور عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے، سیاسی مشکلات آتی رہتی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ دھمکی آمیز خط آج سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا اور یہ جو سازش ہے اس کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ خط دکھانے کا مقصد ہی یہ ہو گا کہ یہ اس بیرونی سازش سے بچ جائیں۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی یہ سازش باہر سے کی گئی ہے اور یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ خط اتحادی جماعت کے ایک ایک رکن کو بھی دکھاؤں گا کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ انجانے میں بیرونی سازش کا حصہ بن جائیں اور خط میں واضح ہے کہ یہ بیرونی سازش ہے۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں خط کو ڈرامہ قرار دے رہی ہیں۔ وہ لوگ سازش کر رہے ہیں جو ایک فون کال پر کنٹرول کرتے تھے اور جتنا میں نے بتایا یہ اس سے بھی بڑی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قربانیاں دیں لیکن بجائے اس کے کہ ہمدردی کی جائے ہم پر تنقید کی گئی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نقصان ہی نقصان ہوا اور قبائلی علاقے کے لوگوں کے ساتھ بہت زیادہ ظلم ہوا۔ یہ سب اس لیے ہوا کہ ہم نے اپنے ملکی مفادات کا نقصان کیا۔

متعلقہ خبریں