تحریک عدم اعتماد، حکومتی اتحادی جماعت بلوچستا ن عوامی پارٹی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتےاور اپنے بھرپور اعتماد اور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمن اور باپ کے 4 ایم اینز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ بی اے پی کےفیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنے مختصر خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم باپ کے اقدام کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اللہ نے موقع دیا کہ تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں حکومت جو بننے گی بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے ان کا ساتھ دیں گے۔مذکورہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ معاون خصوصی وزیراعظم فرخ حبیب نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فرخ حبیب کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ آنے کےبعد عثمان بزدار نے بطور وزیراعلیٰ اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں