بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیز فائر کا دعویٰ،ترجمان پاک فوج کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیز فائر کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان ایل او سی کی دونوں جانب کشمیری آبادی کے تحفظ کی بنیاد پر رضامند ہوا تھا۔کسی کو بھی اپنی طاقت کے حوالے سے زعم میں نہیں رہنا چاہیے۔کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے۔

خیال رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایل او سی پر سیز فائر طاقت کی بنیاد پر قائم کیا۔ بھارتی آرمی چیف کے اس بیان پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شاید بھارتی آرمی چیف پاکستان میں در اندازی کی کوشش کے نتیجے میں ابھی نندن کے طیارے کا گرنا اور باقی طیاروں کا تباہ ہونا بھول گئے ہیں۔شاید بھارت کو لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں ہونے والا نقصان بھی یاد نہیں ہے۔ بھارتی آرمی چیف بھارتی پنجاب میں بدامنی بھی بھول چکے ہیں، اور تو اور بھارتی آرمی چیف مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی کی ناکامی پر کیا کہیں گے؟ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہندو حکومت سیاسی مقاصد کے لیے عوام کو بیوقوف بنانے میں لگے رہتے ہیں۔ بھارت تمام بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات کی حدیں پار کرچکا ہے، بھارتی آرمی چیف افغانستان پر دنیا کو بیوقوف مت بنائیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی گئی، افغانستان میں بھارتی اسپانسرڈ 67 ٹریننگ کیمپ کام کرتے رہے۔

متعلقہ خبریں