ہندو بہنوں نے کروڑوں روپے مالیت کی زمین عیدگاہ کیلئے عطیہ کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہندو بہنوں نے والد کی آخری خواہش پوری کرنے کےلیے کروڑوں روپے مالیت کی زمین عیدگاہ کیلئے عطیہ کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارت میں مسلم کش فسادات کی ایک لہر جنم لے رہی ہے ایسے میں بزرگ ہندو بہنوں کا مسلمانوں کو عید کی نماز کی ادائیگی کےلیے اپنی کروڑوں روپے مالیت کی زمین عطیہ کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق باسٹھ سالہ انیتا اور اس کی بہن 57 سالہ سروج کے والد برجنندن پرساد رستورگی 20 سال قبل جنوری 2003 میں انتقال کرگئے تھے۔

برجنندن کی خواہش تھی کہ وہ اپنی چار بیگھا زرعی زمین عید گاہ کیلئے وقف کریں مگر وہ اپنی خواہش پوری کرنے سے قبل ہی دنیا سے رخصت ہوگئے۔اب ان کی بیٹیوں انیتا اور سروج کو رشتے داروں سے والد کی خواہش کا علم ہوا تو انہوں نے اپنے کاشی پور میں مقیم اپنے بھائی کو والد کی خواہش پوری کرنے پر راضی کیا۔راکیش نے والد کی آخری خواہش پوری کرنے کےلیے ساڑھے تین کروڑ سے زائد مالیت کی چار بیگھا زمین عید گاہ کیلئے عطیہ کردی۔ہندو شہری کا کہنا تھا کہ میری بہنوں کے اقدام سے والد کی روح کو سکون ملے گا۔

متعلقہ خبریں