عید پر موسلادھار بارشیں ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ، الرٹ جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھاربارش کے باعث لسبیلہ، نصیر آباد،گوادر ،پنجگور،تربت،آواران، بارکھان، کوئٹہ ، بولان ،کوہلو،کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد اور شما ل مشرقی اور وسطی پنجاب کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب،خیبر پختونخوا، بلوچستان ، زیریں سندھ اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اورکشمیر میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، بلوچستان، بالائی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ،چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش سندھ میں کراچی ( ایم او ایس 63، جناح ٹرمینل 32، فیصل بیس 26، مسرور بیس 20، یونیورسٹی روڈ 18، نارتھ کراچی ، ناظم آباد 16، اورنگی ٹاؤن 15، قائد آباد ، ڈی ایچ اے 10، سعدی ٹاؤن 09، گلشن حدید 08، کیماڑی ،سرجانی 07،گڈاپ ٹاؤن، جامعۃ الرشید 05،) ، ٹنڈو جام34، ٹھٹھہ 33، روہڑی 25، جیکب آباد 22،ٹھٹھہ ، میرپور خاص 12، خیرپور 11، میٹھی 06، چھور،لاڑکانہ 03، پڈعیدن ، دادو 02، حیدرآباد01، پنجاب میں منڈی بہاؤالدین 63،اسلام آباد (زیروپوائنٹ 56، گولڑہ 54، بوکرا 51، سید پور 47، ایئرپورٹ 40)، راولپنڈی (شمس آباد 45، چکلالہ 43)، جہلم 44،گوجرانوالہ 19، گجرات 26، سیالکوٹ (ائیر پورٹ 15، سٹی 02)، حا فظ آباد 13، ساہیوال 10، ٹوبہ ٹیک سنگھ 08، مری ، قصور 05، اٹک، منگلا 03، لاہور(سٹی 02، ائیر پورٹ 01) ،کشمیر : گڑھی دوپٹہ29، کوٹلی 08، راولاکوٹ 03، مظفرآباد (شہر، ایئرپورٹ 02)، خیبرپختونخوا میں سیدو شریف 36، بالاکوٹ 16، مالم جبہ 11،پاراچنار10، کاکول 09، دیر (زیریں09، بالائی 01)، چیراٹ 05، پٹن02 ،بلوچستان میں بارکھان36، لسبیلہ 21، پنجگور 15، زیارت 10، تربت 09، پسنی 08، اورماڑہ 06، دالبندین، گوادر 05، جیوانی 2اور خضدار میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت بھکر میں 44، ڈیرہ اسماعیل خان اور نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں