برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ الزامات میں بے گناہ قرار دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف تحقیقات میں عدالتی دستا ویز سامنے آگئیں۔دستاویز کے مطابق لیگی صدر شہباز شریف نیشنل کرائم ایجنسی کی منی لانڈرنگ تحقیقات کا ہدف تھے۔ این سی اے کو شبہ تھا شریف فیملی کی دولت مجرمانہ طرز عمل سے حاصل ہوئی۔ شہباز شریف کے خلاف تحقیقات پاکستانی حکومت کے کہنے پر شروع ہوئیں۔

یاد رہے کہ این سی اے نے دسمبر 2019 میں شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے اثاثے ضبط کر لئے تھے۔ برطانیہ میں ٹیکس کے ادارے ایچ ایم آر سی نے بھی شہباز اور سلیمان کے خلاف تحقیقات کیں۔ ثبوت نہ ملنے پر این سی اے نے شہباز اور سلمان کے خلاف کرمنل انویسٹی گیشن ختم کردی۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ الزامات میں بے گناہ قرار دیدیا ۔

متعلقہ خبریں