پاکستان میں کورونا کے وار جاری ، مزید 38اموات ریکارڈ

لاہور (نیوز ڈیسک) ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ چار پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 516 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 111 ہوگئی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 52 ہزار 262، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 3 ہزار 110، پنجاب میں 4 لاکھ 89 ہزار 655، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 628، بلوچستان میں 34 ہزار 819، آزاد کشمیر میں 40 ہزار 741اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 896 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 38 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 516 ہوگئی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 252 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 905، خیبر پختونخوا 6 ہزار 053، اسلام آباد 988، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 761 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیال رہے کہ ملک بھرمیں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ، جس کے پیش نظر گذشتہ روز ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ ) نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی عوام کو دستیابی سے متعلق فیصلہ کیا اور شہریوں کو گھروں میں ہی کورونا ٹیسٹ کے لیے اوور دی کاؤنٹر کٹ فروخت کی اجازت دے دی ، جس کے تحت میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر اب کورونا ٹیسٹ کٹ دستیاب ہو گی اور شہری گھر پر ہی خود کورونا ٹیسٹ کرسکیں گے ، اس ضمن میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔ جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں