روپے کی بے قدری جاری،ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی کرنسی روپے کی بے قدری جاری ہے اور ڈالر 2 روپے 16 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی نئی قیمت 184 روپے 70 پیسے ہوگئی ہے کیوں کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس ی وجہ سے فاریکس ڈیلرز انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 16 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ 2 روز میں ڈالر 3 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے ، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 99 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 182 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا ، فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں0.99روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت 181.55روپے سے بڑھ کر182.54روپے ہو گئی۔

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.30روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 180.70روپے سے بڑھ کر182.50روپے اور قیمت فروخت181.70روپے سے بڑھ کر183روپے پرپہنچ گیا ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید میں1روپے جبکہ قیمت فروخت میں50پیسے کااضافہ ہوا جس سے یوروکی قیمت خرید 195روپے سے بڑھ کر196روپے اور قیمت فروخت197.50روپے سے بڑھ کر198روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید1.10روپے کے اضافے سے 236.50روپے اور قیمت فروخت50پیسے کے اضافے سے 138.50روپے ہو گئی ۔

متعلقہ خبریں