ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

کراچی(نیوز ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر 177روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر178روپے سے تجاوز کر گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید176.80روپے سے بڑھ کر177روپے اور قیمت فروخت176.90روپے سے بڑھ کر177.10روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں50پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 177روپے سے بڑھ کر177.50روپے اور قیمت فروخت177.50روپے سے بڑھ کر178روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 196روپے سے بڑھ کر197روپے اور قیمت فروخت198روپے سے بڑھ کر199روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 235.50روپے سے بڑھ کر236روپے اور قیمت فروخت238روپے سے بڑھ کر238.50روپے ہو گئی ۔

متعلقہ خبریں