چوہدری وجاہت حسین سیاسی محاذ پر متحرک ہو گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) چوہدری وجاہت حسین کاکہناہے کہ لاہور کو اپنا گڑھ سمجھنے والے اب عوام کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں،اب عوام کے ا شارے چلیں گے،ن لیگ کی لاہور سے اجاری داری ختم کردیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیاجس میں چوہدری حسین الہی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی،اس موقع پرلاہور سمیت دیگر اضلاع میں ضمنی انتخابات سے متعلق تیاریوں پر گفتگو کی گئی،چوہدری وجاہت حسین کا کہناتھا کہ ضنی انتخابات میں تحریک انصاف ہی دوبارہ اپنی سیٹیں جیتے گی،چوہدری حسین الہی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر عمران خان کی حمایت جاری رہے گی،ن لیگ نے مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے جن کو دوربارہ بوتل سے نکال دیا،عمران خان نے مہنگائی کو کنٹرول کیا تھا جبکہ انکے دور میں ایسی بے چینی نہیں تھی،نااہل حکمرانوں نے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنادیا ہے،

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چوہدری وجاہت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری سے مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت موجودہ مخلوط حکومت کی حمایت کرنے کے لیے ڈالرز طلب کیے تھے۔گزشتہ روز ظہور الٰہی ہاؤس میں پارٹی کے گجرات شہر سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا چوہدری شجاعت حسین کے بیٹوں کا کردار ہمارے خاندان کے سیاسی سفر پر ایک بدنما داغ ہے کہ ہمارے خاندان سے تعلق رکھنے والے لوگ انتخابی سیاست میں اس قدر پستی میں گر سکتے ہیں،چوہدری شجاعت حسین کے ایک صاحبزادے سالک حسین موجودہ حکومت میں وفاقی وزیر ہیں جبکہ دوسرے بیٹے شافع حسین مبینہ طور پر صوبائی سیٹ اپ میں اپنے لیے کوئی عہدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،بعد ازاں ایک انٹرویو میں وجاہت حسین نے کہا کہ انہوں نے چوہدری شجاعت حسین سے کہا تھا کہ وہ 30 جون تک حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی سے متعلق فیصلہ کریں کیوں کہ پارٹی کے کارکنوں اور اراکین اسمبلی کی بھاری اکثریت مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کرنے کے خلاف ہے۔

متعلقہ خبریں