چار سے 6 افراد نے حملہ کیا، مجھے گاڑی سے گھسیٹ کر نکال کر تشدد کیا گیا،ایاز امیر

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئرصحافی ایاز امیر کے مطابق ان پر 4 سے 6 افراد نے حملہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ایاز امیر کی جانب سے لاہور میں خود پر ہونے والے حملے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان پر سے 6 افراد نے حملہ کیا، تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص نے منہ پر ماسک پہن رکھا تھا۔ سینئر صحافی کے مطابق مجھے گاڑی سے گھسیٹ کر نکال کر تشدد کیا گیا، حملہ آور موبائل فون اور پرس بھی چھین کر لے گئے۔سینئرصحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔ان کا کہنا ہے کہ دنیا ٹی وی پروگرام کے بعد گھر جارہا تھا ایک گاڑی میں سوار کچھ لوگوں نے راستہ روکا۔ان کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد کا حملہ، تھپڑ مارے گئے، کپڑے پھاڑ دیئے گئے، موبائل فون چھین لیا گیا۔

بزدل تھے جو وار کرگئے بہادر ہوتے تو سامنے آتے۔ انہوں نے کہا کہ قصور صرف یہ تھا کے سچ بولتا ہوں اور بولتا رہوں گا۔ آپ سب کی سپورٹ کا شکریہ ہمیں اللّه نے حکم دیا ہے سچ بولو اور سچے لوگوں کا ساتھ دو بیشک۔ اے آروائی کے مطابق ایاز میر نے بتایا کہ ایبٹ روڈ پر 4 سے 6افراد نے حملہ کیا، حملہ آوروں نے گاڑی روک کر تشدد کیا، ایک ملزم نے ماسک پہنا ہوا تھا، حملہ آوروں نے ڈرائیور کا موبائل فون بھی چھین لیا ہے،ایاز میر نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کے رجیم چینج سیمینار میں خطاب کیا تھا، دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ایاز میر پر تشدد کا نوٹس لے لیا، انہوں نے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں