خاتون سکول ٹیچرنے اپنی ہی کلاس کے نویں جماعت کے طالبعلم کیساتھ شادی کرلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں ایک سکول ٹیچر نے اپنے نویں جماعت کے طالب علم شاہ زیب راجپوت کے ساتھ شادی کر لی اور مقامی پولیس ، انتظامیہ سے پناہ اور تحفظ طلب کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کی حکام سے تحفظ مانگنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔دوسری جانب رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز تین ملزمان نے ایک نجی سکول کی ٹیچر کو خیرپور کے علاقے گمبٹ سے اس کے ایک طالب علم سمیت مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر مغوی ٹیچر کی والدہ غلام صغراں نے ایف آئی آر درج کرائی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ شاہ زیب ولد عثمان راجپوت نے دو نامعلوم ملزمان کے ساتھ مل کر ان کی بیٹی کو اس وقت بندوق کی نوک پر گاڑی میں اغوا کیا جب وہ سکول سے گھر آرہی تھی۔

متعلقہ خبریں