سندھ حکومت کی کارکردگی بارش اور نالوں میں بہہ گئی،حلیم عادل شیخ کی سندھ حکومت پر تنقید

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کارکردگی بارش اور نالوں میں بہہ چکی ہے۔شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بارش کے بعد ہر سال کی طرح کورنگی کاز وے پانی سے بھرا ہوا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ14سال ہوگئے سندھ حکومت کورنگی کا زوے نہیں بنا سکی، ہرسال بارش میں کورنگی کاز وے ڈوبا ہوا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملیرندی میں کرش پلانٹس دیگر چیزیں بناکر پانی کے بہاؤ کو روکا جارہا ہے وزرائ شارع فیصل پر تصویریں بنا کر روانہ ہوئے کیا انہیں شرم نہیں آتی محمودآباد نالہ، جوہر، گلشن دیگر علاقے ڈوبے ہوئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر ماڈل نمبر2021 ان ڈوبے ہوئے لوگوں کے پاس جاتے، وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے نالے صاف کرائے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ1100ارب کے پیکیج میں35 ارب نالوں کی صفائی پر خرچ ہوئے، وفاقی حکومت کے ذمے صرف کراچی کے بڑے نالے صاف کرانا تھا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 500سے زائد چھوٹے نالے سندھ حکومت نے صاف کرانے تھے جو نہیں ہوئے، سندھ حکومت کی کارکردگی بارش اور نالوں میں بہہ چکی ہے۔صوبائی وزراء کی پھرتیاں صرف رین ایمرجنسی فنڈپرہاتھ صاف کرنے کیلئے تھیں، جب تک اپنی کارکردگی ٹھیک نہیں کروگے ہم بولتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں